ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈوم ٹاور پاکستان، ترکیہ اور سعودی کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا
کیپشن: ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈوم ٹاور پاکستان، ترکیہ اور سعودی کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اہم دفاعی معاہدے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈوم ٹاور کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔
کنگڈوم ٹاور پر سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے پرچموں کی خوبصورت منظرکشی تینوں برادر ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کر رہی ہے.
تینوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کو خطے میں باہمی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ریاض کی معروف عمارت پر تینوں ممالک کے پرچموں کی موجودگی نے اس اتحاد کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی پر سول ایوارڈز 2026 کے لیے 54 شخصیات کی نامزدگی کی منظوری