آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد کےحکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد کے وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان ،امداد نقوی ،غلام یاسین ،ندیم اخترآرائیں سمیت ٹرانسپورٹ تنظیموں کے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعدگڈز ٹرانسپورٹ کی مختلف تنظیموں نےغیر معینہ مدت تک ملک گیر ہڑتال کردی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر مواصلات ،سیکرٹری مواصلات،چیئرمین این ایچ اے اور آئی جی موٹروے مذاکرات میں شامل تھے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے کمشنر کراچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری ایکسائز،ڈی آئی جی ٹریفک،ڈی آئی ڈرائیونگ لائسنس،PTAاور RTA سیکرٹریز مذاکرات میں موجود تھے۔
صدرآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحادملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ وفاق اور سندھ حکومت ہمارے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،مال بردار گاڑیوں کاغیرمعینہ مدت تک کے لیے پہیہ جام رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ گرفتار
آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اتحاد،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد،یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس،گرینڈٹرانسپورٹ الائنس آف پاکستان سمیت دیگر ٹرانسپورٹ تنظیمیں ہڑتال میں شامل ہیں۔
ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت سنجیدہ نہیں ہم اپنے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے پر قائم ہیں۔