پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ گرفتار

Aug 08, 2026 | 09:09:AM
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں ملوث ملزمہ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد )پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللّٰہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور اسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمہ نے عبداللہ طاہر کے ڈرائیورکوہنی ٹریپ کیاتھا، ملزمہ شوٹرکی دوست ہے، اس قبل بھی کئی افراد کوہنی ٹریپ کرچکی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکی جنرل نےٹرمپ کو خبردار کردیا

پولیس کے مطابق ملزمان کی ساتھی خاتون نےسوشل میڈیا ایپ کےذریعےعبداللہ طاہرکے ڈرائیور سے رابطہ کیا، واردات کے روزکلینک پہنچنےکے بعد ڈرائیور اور ملزمہ کےدرمیان ویڈیوکال ہوئی، ملزمان نےعبداللہ طاہرکی کلینک میں موجودگی کی تصدیق کی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی ریکی کیلئےملزمان نے ڈرون کیمرہ بھی استعمال کیا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔