پاک بحریہ کے زیراہتمام کراچی اور پورٹ قاسم  پر پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد 

Aug 08, 2025 | 22:06:PM
پاک بحریہ کے زیراہتمام کراچی اور پورٹ قاسم  پر پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم  پر دو روزہ پورٹ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا تھا۔مشق مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشق میں مواصلاتی صلاحیت، صورتحال سے آگاہی اور کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام کو مربوط بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔یہ مشق بحری اثاثوں کے تحفظ اور تجارتی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پاک بحریہ اور متعلقہ اداروں کے عزم کی مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی2025یا بعد میں ریٹائرڈہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا پیکیج

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: