وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا 

Aug 08, 2025 | 20:44:PM
وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا 
کیپشن: پنشنرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔میمورنڈم ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے۔ 

یکم جولائی2025یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے،میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرزپر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہونگے،ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے  ۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی،گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہونگے، سال 2011 میں 15 فیصد، سال 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا، 2022 میں 15 فیصد، سال 2023 میں 17.5 فیصد، 2024 میں بھی 15 فیصد ریلیف دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 129ضمنی الیکشن؛اہم لیگی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے