این اے 129ضمنی الیکشن؛ن لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات منظور

Aug 08, 2025 | 19:23:PM
این اے 129ضمنی الیکشن؛ن لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات منظور
کیپشن: ن لیگ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ،راؤدلشاد)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی جاری ہے۔

سینئر رہنمامسلم لیگ سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل  ہوگیا،حافظ نعمان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔ 

امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دس اگست تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:13اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سپیل،الرٹ جاری