سرکاری ونجی سکولوں میں تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری 

Aug 08, 2025 | 15:37:PM
سرکاری ونجی سکولوں میں تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن بھی جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)سندھ بھر میں 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان کردیاگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سرکاری ونجی سکولوں میں 15 اگست کو عام تعطیل ہوگی،محکمہ تعلیم سندھ نےتعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ
اس کےعلاوہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کےموقع پرکل سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر،تعلیمی ادارے 9 اگست کو بندرہیں گے۔

چہلم حضرت امام حسین ؑ پر تمام نجی و سرکاری سکولز 15اگست کوبند رہیں گے،محکمہ تعلیم نے سکولوں کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے ۔