آرینا سبالینکا یو ایس اوپن کی دوبارہ چیمپئن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔
بیلاروسی سٹار رواں سال پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد جذبات سے مغلوب ہو کر آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔
اس سے قبل انہیں دو گرینڈ سلیم فائنلز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں:تین ملکی سیریز، پاکستان، افغانستان میں آج فائنل
آخری مرتبہ سرینا ولیمز کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دیے جانے کے بعد آرینا سبالینکا وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے یو ایس اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔
یہ آرینا سبالینکا کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے، اس سے قبل وہ 2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن اور 2024 میں ہی یو ایس اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں۔