تین ملکی سیریز، پاکستان، افغانستان میں آج فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا آغاز 8 بجے ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچ کھیلے گئے۔
پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، دوسرا میچ افغانستان نے 18 رنز سے جیتا۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم اپنا کوئی بھی میچ نہ جیت سکی اس طرح پاکستان اور افغانستان فائنل میں پہنچ گئے افغانستان نے اپنا آخری میچ یو اے ای کے خلاف جیتا۔
افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، افغانستان نے 170 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 166 رنز بنا سکی، اس طرح افغانستان کو صرف چار رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
افغانستان کی ٹیم پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔