سڈنی ساحل پر شارک کا حملہ،تجربہ کار سرفرہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر خونی واقعے میں مبینہ طور پر ایک بڑے شارک نے حملہ کرکے ایک تجربہ کار سرفر کو ہلاک کر دیا، جس کے بعد کئی ساحل بند کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ حملے کا نشانہ بننے والے سرفر کو سمندر کی لہروں سے نکال کر سڈنی کے شمالی علاقے کے لانگ ریف بیچ پر لایا گیا لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق شارک کے حملے میں ہلاک شخص کی عمر 50 برس کے لگ بھگ ہے اور وہ ایک تجربہ کار سرفر تھا اور اطلاعات کے مطابق وہ دوستوں کے ساتھ سرفنگ کر رہا تھا جب ساحل سے محض 100 میٹر (330 فٹ) کے فاصلے پر تھا تو اس پر حملہ ہوا۔
مزید پڑھیں:’’ہائی بلڈ پریشر‘‘گردوں کی ناکامی کی اہم وجہ
اخبار نے بتایا کہ حملے میں اس شخص کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئیں جبکہ اس کا سرف بورڈ دو حصوں میں ٹوٹ گیا جبکہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس قسم کے شارک نے یہ حملہ کیا۔
آسٹریلیا کے سرکاری نشریاتی ادارے اے بی سی کے مطابق ڈرونز کو ساحل پر شارک کی موجودگی جانچنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
سرٖف لائف سیونگ این ایس ڈبلیو کے مطابق، سرفر کو صبح اس وقت شارک نے کاٹا جب وہ ساحل کے محفوظ حصے سے ہٹ کر سرفنگ کر رہا تھا۔
ادارے نے بتایا کہ منلی اور نرابین کے شمالی مضافات کے درمیان واقع ساحل کم از کم 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں ۔