بریڈفورڈ انڈسٹریل اسٹیٹ میں خوفناک آتشزدگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)بریڈفورڈ کے یورو وے ٹریڈنگ اسٹیٹ میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، کئی ٹریلرز آگ کی لپیٹ میں آ گئے، دھماکوں کی آوازوں کے بعد علاقے میں بھاری دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
ویسٹ یارکشائر فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 10 پمپس اور 2 ایریل اپلائنسز موقع پر موجود ہیں۔
قریبی علاقوں کے مکینوں، خصوصاً ویسٹ بولنگ اور بیئرلے کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔
موٹر وے M606 اور راک ہل لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، فائر فائٹرز آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری