پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری 

Sep 06, 2025 | 15:45:PM
پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افواجِ پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کے وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف مشن کے دوران گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہزاروں افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

اسی طرح نارووال، شکرگڑھ میں بھی متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد عمران خان بابر نے سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

جی او سی نے ریلیف کیمپوں اور میڈیکل کیمپس میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

امدادی کیمپس میں کپڑے، راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی بلا تعطل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خالصتان کی حمایت، بھارت نے آسٹرین ماہر معاشیات کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا

سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو فوری طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔