خالصتان کی حمایت، بھارت نے آسٹرین ماہر معاشیات کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نشانے پر اب آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان آگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اس وقت بلاک کر دیا جب انہوں نے خالصتان کی حمایت اور نئی دہلی کو ختم کرنے سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔
گنتھر فیہلنگر جہان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خالصتان کا نقشہ شیئر کیا جس میں سکھوں کے لیے بھارت میں الگ علاقہ دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے اس کے ساتھ ہی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
آسٹرین ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ میں انڈیا کو ختم کر کے ’ایکس انڈیا‘ ExIndia بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ نریندر مودی روس کا آدمی ہے۔ ہمیں خالصتان نیٹ ورک کے لیے آزادی کے دوستوں کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق
انہوں نے مزید لکھا کہ خالصتان تحریک کے تحت علیحدگی پسند مذہبی اقلیت کے لیے سکھ ایک آزاد ریاست کے خواہاں ہیں، کیونکہ ان کی سامریکی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیورٹی کو خطرہ لاحق ہے۔
بھارتی وزارتوں کے اس اقدام پر آسٹریا کے ماہر معاشیات گنتھر فیہلنگر جہان نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارت کو آزاد دنیا کے لیے دشمن ریاست قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔