لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج

Sep 07, 2025 | 00:05:AM
لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اسٹاپ دی وار اور دیگر جنگ مخالف تنظیموں کے زیراہتمام ہفتہ کو وسطی لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، جس کا آغاز رسل اسکوائر سے ہوا، شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے وائٹ ہال تک پہنچے۔

اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف یہ 30 واں قومی احتجاج تھا، جس میں ملک بھر سے شرکاء کوچز کے ذریعے لندن پہنچے تھے،مظاہرے کے شرکا تمام راستے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینوں کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے، مظاہرے میں شریک افراد سے مختلف اراکین پارلیمنٹ اور جنگ مخالف تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی افسوناک ہے، غزہ میں روزانہ لوگ بمباری کے ساتھ بھوک سے بھی ہلاک ہو رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فوری طور پر خوراک اور ضروریات زندگی کی اشیاء غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ اسرائیل پر ہر طرح کے ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرے اور اسلحہ فروخت کے تمام معاہدے بھی منسوخ کرے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطین ایکشن کے حامیوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پرامن احتجاج کرنے والوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

پولیس نے مظاہروں سے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اگر فلسطین ایکشن کی حمایت کا پوسٹر نظر آیا تو ایکشن ہوگا، حکومت فلسطین ایکشن پر پابندی عائد کرچکی ہے اور اس کی حمایت کرنا یا اس کا رکن بننا جرم تصور ہوتا ہے۔

اس کے باوجود پارلیمنٹ اسکوائر پر درجنوں افراد نسل کشی کے خلاف اور فلسطین ایکشن کے حق میں پوسٹر لے کر جمع ہوئے، جن میں سے متعدد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری