ایشیائی گیمز میں کھلاڑیوں کی سیلف فنانس کی بنیاد پر شرکت پر پابندی

Oct 07, 2025 | 21:03:PM
 ایشیائی گیمز میں کھلاڑیوں کی سیلف فنانس کی بنیاد پر شرکت پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)حکومت پاکستان نے تیسری ایشیائی گیمز میں کھلاڑیوں کے سیلف فنانس کی بنیاد پر شرکت پر پابندی لگادی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  کوئی بھی فیڈریشن اپنے اخراجات یا سیلف فنانس کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کو گیمز میں شرکت کے لئے نہیں بھیج سکتا,تیسری ایشیائی گیمز میں شرکت کے لئے وزارت خارجہ کی این اوسی لازمی ہے ، وزارت خارجہ 53 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے این اوسی جاری کی ہے،صرف وزارت خارجہ سے اجازت والے کھلاڑی اور ایتھلیٹس گیمز میں شرکت کے اہل ہیں ،بغیر این او سی گیمز میں شرکت کے لئے بحرین جانے والوں کو ایف آئی اے کی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ،بغیر اجازت جانے والے پاکستان کا نام اور قومی پرچم استعمال نہیں کرسکتے ۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔۔38 شہری باؤلے کتوں کا شکار ،وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی