جنگل میں 70 دن اکیلے رہنے کا مقابلہ چینی شہری نے جیت لیا

Oct 07, 2025 | 09:57:AM
جنگل میں 70 دن اکیلے رہنے کا مقابلہ چینی شہری نے جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک چینی شہری نے جنگل سروائول چیلنج کامیابی سے مکمل کرلیا ہے اور 1 لاکھ یوان کی انعامی رقم جیت لی ہے۔

یہ چیلنج چین کے ہونان صوبہ میں منعقد ہوا تھا۔ مقابلے میں دنیا بھر کے تقریباً 100 شرکا تھے۔

 شرکا کو ایک دور دراز جنگلی علاقے میں چھوڑا گیا، جہاں انھیں صرف چاقو اور بانس کا لمبا ڈنڈا فراہم کیا گیا تھا اور کوئی بیرونی مدد نہیں دی گئی تھی۔

تاہم جیسے جیسے دن گزرتے گئے، شرکا جنگل کی سختیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے ایک کے ایک چیلنج چھوڑ کر جانے لگے۔

واحد شخص جس نے پورے 70 دن مکمل کرکے چیلنج مکمل کیا اور بازی لے گیا، اس کا نام ہے یینگ ڈونگ ڈونگ۔

یینگ نے 70 دن جنگل میں گزارے اور ترکیبیں استعمال کیں جیسے کہ جانوروں کیلئے جال بنانا وغیرہ تاکہ کھانے کا انتظام کیا جاسکے۔

انعام کی رقم 100,000 یوان تھی جو 14,000 ڈالرز اور پاکستانی تقریباً 40 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:برطانیہ: 32 من وزنی کدو اگانے کا نیا ریکارڈ