برطانیہ: 32 من وزنی کدو اگانے کا نیا ریکارڈ

Oct 07, 2025 | 08:58:AM
برطانیہ: 32 من وزنی کدو اگانے کا نیا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وٹامن اے و سی اور پوٹاشیم سے بھرپور سبزی، حلوہ کدو دنیا بھر میں مقبول جس سے بنی مٹھائی، پیٹھا ذوق وشوق سے کھائی جاتی ہے۔

اب برطانوی شہر لمنگٹن میں دو کسان بھائیوں، آئن اور پیٹر نے دنیا کا سب سے وزنی وچوڑا حلوہ کدو اگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ کدو  32 من وزنی اور 21.3 فٹ تک چوڑا ہے اور گرین ہا ئوس کے اندر اگایا گیا، دونوں بھائی روزانہ 6 گھنٹے اس کی نگہداشت کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:چودھری سالک حسین کبڈی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب