کراچی: فائرنگ اور ڈکیتی  کے واقعات، 2 جاں بحق

Oct 07, 2022 | 11:23:AM
کراچی: فائرنگ اور ڈکیتی  کے واقعات، 2 جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی میں ڈکیتی مزاحمت اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی اور دو جاں بحق ہوگئے۔

 کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جب کہ دوسرا واقعہ ڈیفنس ویو کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی پولیس اہلکار کی شناخت سراج کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، بیٹا بوڑھی ماں اور بیوی کو قتل کر فرار

مانسہرہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی۔

لیاقت آباد نمبر 5 میں گھر میں ایک شخص نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کو رشتے کے تنازع پر بہنوئی قادر خان نے قتل کیا جب کہ واقعے کے بعد ملزم قادر خان فرار ہوگیا۔