کراچی: بیٹا بوڑھی ماں اور بیوی کو قتل کر فرار

Oct 07, 2022 | 10:14:AM
کراچی: بیٹا بوڑھی ماں اور بیوی کو قتل کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منگھوپیر کے علاقے میں بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی بوڑھی ماں اوربیوی کو قتل کر دیا۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ ملزم دلاور کا ذہنی توازن درست نہیں  ہے اور وہ پہلے بھی ایک قتل کے الزام میں گرفتار ہو کر سزا کاٹ چکا ہے۔

یہ واقعہ اجتماع گاہ روڈ سلطان آباد کچی آبادی میں واقع مکان نمبراے 91 میں پیش آیا جہاں قتل کی جانے والی خواتین کی شناخت 60 سالہ بخت بی بی ولد محمد خان اور35 سالہ گل بشریٰ زوجہ دلاور خان کے نام سے کی گئی۔ مقتول خواتین ساس اور بہو ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، 9 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام، اغواکار گرفتار

ایس ایچ او منگھو پیرعتیق الرحمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا  ہے۔ ملزم دلاور گزشتہ رمضان المبارک میں بھی قتل کی سزا مکمل کرنے کے بعد حیدر آباد جیل سے رہا ہوا تھا۔ اہل محلہ اور مقتول کے رشتے داروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔