کراچی: 9 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام، اغواکار گرفتار

Oct 07, 2022 | 10:00:AM
کراچی: 9 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش ناکام، اغواکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پولیس نے 9 سالہ بچے کو بہلا پھسلا کرلے جانے والے مبینہ اغوا کار کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتارکرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں ایک 9 سالہ بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ایک مبینہ اغوا کار بچے کو اغوا کرنے کی نیت سے اس کے پاس آیا اور بہلا پھسلا کر لے جانے لگا۔

بچے نے کچھ فاصلے پر جاکر شور مچایا تو علاقہ مکینوں نے مبینہ اغوا کار کو پکڑنے کی کوشش جس پر وہ بھاگ گیا اسی دوران گشت پر مامور پولیس اور شاہین فورس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور انہوں نے فوری حکمت عملی و علاقہ مکینوں کی مدد سے مبینہ اغوا کار کو تعاقب کرنے کے بعد اُسے گرفتارکرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیروز والہ میں فائرنگ، لنڈا بازار کا صدر قتل

گرفتار مبینہ اغوا کار کی شناخت جواد الدین ولد عزیز کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس نے بچے کو اس کے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا جس پر اہل خانہ نے بروقت کارروائی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔