کومل عزیز سنجے دت کیساتھ ۔۔۔۔ تصویر وائرل

Oct 07, 2021 | 12:48:PM
کومل عزیز اور سنجے دت
کیپشن: کومل عزیز سنجے دت کیساتھ ۔۔۔۔ تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان کی ایک تصویر بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت کے ساتھ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کومل عزیز انِ دنوں امریکا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں ان کی ملاقات سنجے دت سے ہوئی،اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں کومل عزیز کو سنجے دت کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر امریکا کے ایک شاپنگ مال میں لی گئی ہے جہاں ان کی ملاقات اتفاقاً بھارتی اداکار سے ہوئی۔

اداکارہ کی یہ تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جب کہ ساتھ ہی تصویر کو بے حد پسند بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    شاہ رخ کی بیٹے سے ملاقات، آریان والد کو دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے