مالی:دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،16فوجی مارے گئے،8 زخمی

Oct 07, 2021 | 12:27:PM
افریقی، ملک ،مالی، سیکورٹی، فورسز()
کیپشن: افریقی ملک مالی کی سیکورٹی فورسز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ،16سیکیورٹی اہلکارہلاک اور 10 زخمی۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق  مالی کی فوج نے اس سے قبل ایک بیان میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں5فوجیوں کی ہلاکت اور 8 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم وسطی مالی میں محکمہ صحت کے عہدیدار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 16 بتائی ہے جبکہ10سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد16 ہوگئی ہے۔دوسری جانب وسطی مالی شہر بانکاس کے میئر مولائی گویندی نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 16فوجی اہلکار مارے گئے۔ ایک دوسرے مقامی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زلزلے نے بلوچستان میں قیامت برپا کردی۔20 افراد جاں بحق۔300سے زائد زخمی