پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع

محکمہ سکول تعلیم سندھ میں ملازمین کے مالی امور حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی

Nov 07, 2025 | 12:01:PM
 پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنیدریاض،احسن عباسی )نویں کے بعد پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع کردیا گیاجوآئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔
پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئےدونوںجماعتوں کیلئے سمارٹ سلیبس پر کام شروع کردیا گیاہے۔
پرائمری اورمڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،سمارٹ سلیبس میں سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم کاکہناہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان کیخلاف فریقین کونوٹس ،24نومبرتک جواب طلب
اس حوالے سے اساتذہ کاکہناہے کہ بچوں کے پرائمری اور مڈل کے سالانہ امتحانات میں صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں،فروری میں پانچویں  اورآٹھویں جماعت کے بچوں کی بورڈکی طرز پر اسیسمنٹ کی جانی ہے،سمارٹ سلیبس سے چھوٹے بچوں سے بھی اچھے نتائج حاصل کیے جاسکیں گے۔

دوسری طرف محکمہ سکول تعلیم سندھ میں ملازمین کے مالی امور حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ ایوولیشن کوکمیٹی کا سربراہ مقررکیاگیاہے،کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری سیکنڈری و پرائمری اور سیکشن افسر اے اینڈ آر ممبر کے طور پر شامل ہیں۔
کمیٹی ملازمین کی تنخواہ ،بقایاجات ،تنخواہوں میں اضافے اور دیگر امور پر غور کرے گی،کمیٹی کے قیام کا سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔