دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے والی چور خاتون پر تھپڑوں کی بارش ، ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ

Nov 07, 2025 | 10:58:AM
 دکاندار کی آنکھوں میں مرچیں ڈالنے والی چور خاتون پر تھپڑوں کی بارش ، ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24 نیوز)بھارت میں ایک دکاندار نے کمال حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی جانب سے چوری کی واردات کو ناکام بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ احمد آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون چوری کی نیت سے جیولر کی دکان میں داخل ہوئی۔

دکاندار سے بات چیت کے بعد خاتون نے مرچوں کا سپرے دکاندار کی آنکھوں میں کردیا۔

خاتون کے اس اچانک حملے سے خوش قسمتی سے دکاندار بچ گیا اور حاضر دماغی سے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے 17 تھپڑ جڑ دیے۔

 بعدازاں دکاندار نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے دکان سے باہر نکال دیا۔

واقعہ کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے پر ریکارڈ ہوگئی  جب کہ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو خاصی وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دکاندار نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروانے سے انکار کردیا  ۔

 پولیس نے خاتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔