آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا

Nov 07, 2023 | 15:29:PM
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ  کا اعلان کر دیا، پاکستانی کوئی بھی کھلاڑی اس ماہ کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل نہ ہوسکا۔ 

آئی سی سی کے مطابق رواں ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں، ورلڈکپ میں تین سنچریز اسکور کرنے والے جنوبی افریقہ کے بیٹرڈی کاک کا پہلا نمبر ہے ، بھارت میں جاری سپر میگا ایونٹ میں ڈیبیو کرنے والے نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اوربھارتی باولرجسپریت بھمرا شامل ہیں، اکتوبر میں بہترین پرفارمنسز دینے کے باوجود کسی پاکستانی کرکٹر کو اس لسٹ میں جگہ نہ مل سکی ۔