ڈالرمعمولی سستا،دیگر کرنسیاں مہنگی ہوگئیں

May 07, 2026 | 19:45:PM
ڈالرمعمولی سستا،دیگر کرنسیاں مہنگی ہوگئیں
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ مستحکم رہی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے کم ہوکر 278.71روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر279.98 روپے پر مستحکم رہا  جبکہ یورو 21 پیسے مہنگا ہوکر  330.43 روپے ، برطانوی پاونڈ 51 پیسے مہنگا ہوکر 382.58 روپے ، یو اے ای درہم 15 پیسے مہنگاہوکر 76.85 روپے کاہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 17 پیسے سستاہوکر 75.03 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی