جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ظاہر کیاہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع (ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر،رحیم یار خان) میں موسم شدید گرم رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی اضلاع (سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی،نصیرآباد، لسبیلہ) میں شدیدگرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو47،تربت ، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:تیل کی قیمتیں گر گئیں، نیا ریٹ جانیے