نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برازیلین فٹبال سٹار نیمار نے اپنے کلب سانتوس ایف سی کے نوجوان کھلاڑی روبینہو جونیئر کو تربیتی سیشن کے دوران تھپڑ مارنے کے واقعے پر معذرت کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو ہونے والی پریکٹس کے دوران 18 سالہ روبینہو جونیئر نے نیمار کو ڈرِبل کرتے ہوئے پیچھے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد وہ غصے میں آگئے اور مبینہ طور پر انہیں چہرے پر تھپڑ مار دیا۔
واقعے کے بعد کلب انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں، تاہم منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان معاملہ خوش سلوبی سے حل ہو چکا ہے۔
نیمار نے بھی میڈیا کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حد پار کر دی تھی اور انہیں اپنے ردعمل پر افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فٹبال میں بعض اوقات دوستوں اور ساتھیوں کے درمیان تلخ لمحات آ جاتے ہیں لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے۔
بعد ازاں کوپا سڈامیریکانا کے میچ میں گول کرنے کے بعد نیمار نے روبینہو جونیئر کو گلے لگا کر صلح کا اظہار بھی کیا۔
نوجوان کھلاڑی نے بتایا کہ نیمار نے فوری طور پر اپنی غلطی مان لی تھی اور کئی بار معافی مانگ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی سستی ہوگی یا مہنگی? وزیر خزانہ کا قائمہ کمیٹی میں اہم بیان