بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ

May 07, 2026 | 19:10:PM
بجلی سستی ہوگی یا مہنگی، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا: وزیر خزانہ
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال پر واضح جواب دینے سے گریز کیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے؟ 

اس پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیرتوانائی اویس لغاری اور وزیراعظم مسلسل اس پر کام کررہے ہیں، آئندہ دنوں میں بجلی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔

کمیٹی میں وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟ اس پر وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہیں، قرض منظوری آئی ایم ایف بورڈ پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کے بھاری جرمانوں میں تبدیلی ! موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف مل گیا