ٹریفک کے بھاری جرمانوں میں تبدیلی ! موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف مل گیا

May 07, 2026 | 18:48:PM
ٹریفک کے بھاری جرمانوں میں تبدیلی ! موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: موٹر سائیکل سوار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹریفک کے بھاری جرمانوں اور سزاؤں پر مبنی پرانا آرڈیننس 2025 منسوخ ہو گیا، جس سے موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز سمیت عام شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے عوامی ریلیف کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی بل 2026‘ پر دستخط کر دیئے۔

گورنر کے دستخط کے بعد سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں پر مبنی پرانا آرڈیننس 2025 منسوخ ہو گیا ہے، جس سے موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز سمیت عام شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

جرمانوں میں تاریخی کمی اور سزاؤں کا خاتمہ نئے ترمیمی بل کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دی جانے والی قید کی سزائیں ختم کر دی گئی ہیں اور جرمانوں کی شرح میں 90 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

نئے جرمانوں کے تحت لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ 50ہزار سے کم کر کے صرف 5 ہزار روپےکردیا گیا جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ختم اور اب صرف 5 ہزارجرمانہ ہوگا

کم عمری میں ڈرائیونگ پر 50ہزار جرمانہ اورقید ختم کردی ہے اور اب 10 ہزارروپے جرمانہ ہوگا، اس کے ساتھ بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانےپر اب 50 ہزارکےبجائےصرف 5 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا

اوور لوڈنگ اور چھت پر مسافر بٹھانے پر جرمانہ 50ہزار سے کم کر کے 5 ہزار روپے کر دیا گیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں ٹریفک قوانین کی آڑ میں اضافی اور بھاری جرمانے کسی صورت مناسب نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو مقدم رکھا ہے، ان ترامیم کا مقصد قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ غریب طبقے، بالخصوص دیہاڑی دار ڈرائیوروں پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ نئے قوانین کا اطلاق فوری طور پر پورے صوبے میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر! میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان