بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 

ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہوئے،لورالائی کے طلبہ نے پہلی تینوں پوزیشنز نام کرلیں

May 07, 2026 | 15:35:PM
بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)بلوچستان بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ضیاء الحق کاکڑ نے نتائج جاری کیے۔
دہم جماعت کے سالانہ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 89.32 فیصد رہا،دہم جماعت سائنس گروپ کا رزلٹ 91.59 فیصد جبکہ دہم جماعت ہیومینٹیز گروپ میں کامیابی تناسب 75.66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 73.56 فیصد رہا،نویں جماعت سائنس گروپ کا نتیجہ 73.91 فیصد رہاجبکہ نویں جماعت ہیومینٹیز گروپ میں کامیابی کاتناسب 36.86 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکولوں کیلئے پنجاب سیفٹی ایپ میں رجسٹریشن لازمی قرار
میٹرک امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوئے،دہم جماعت میں لورالائی کے طلبہ نے پہلی تین پوزیشنز اپنے نام کرلیں۔