محکمہ سکول تعلیم میں متوفی کوٹے پر نئی بھرتیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار نے محکمہ اسکول تعلیم میں متوفی کوٹے پر نئی بھرتیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
متوفی کوٹے پر بھرتیوں کیلئے7 رکنی عملدرآمد کمیٹی قائم کرلی گئی ہے،کمیٹی کا سربراہ سپیشل سیکریٹری سکول تعلیم مقرر کردیا گیا ہے۔
کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری، جنرل ایڈیشنل سیکریٹری اکیڈمک اینڈ ٹریننگ ممبر کے طور پر شامل ہے،ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز متعلقہ ضلع کا ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افسر محکمہ قانون کا فوکل پرسن اور ڈپٹی سیکریٹری اسپیشل سیل بھی ممبر کے طور پر شامل ہے۔
عملدرآمد کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا ہے،نوٹی فکیشن سیکشن افسر جنرل اقبال جونیجو کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
کمیٹی دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی بیواہوں اور اولاد کو متوفی کوٹے پر ملازمت دینے پر عملدرآمد کروائے گی۔
یاد رہے کہ کئی سالوں سے متوفی کوٹے پر بھرتیاں بند تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزارتِ صحت اورنادرا کاوزیراعظم ہیپاٹائٹس سی خاتمہ پروگرام ڈیجیٹل نظام مضبوط بنانےکیلئےایم او یو پردستخط