سینیٹ اجلاس ؛ معرکہ حق بارے قرار داد بھی منظور 

May 07, 2026 | 18:54:PM
سینیٹ اجلاس ؛ معرکہ حق بارے قرار داد بھی منظور 
کیپشن: سینیٹ اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)سینیٹ اجلاس میں معرکہ حق بارے قرار داد بھی منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قرار داد وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے پیش کی،قائد حزب اختلاف نے قرارداد کی منظوری کے طریقہ کار پر اعتراض  اٹھا دیا۔

اپوزیشن اراکین نے کہاکہ یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور نہیں ہوئی،ہم سے ہماری رائے نہیں لی گئی ہے۔ 

سینیٹ میں اپوزیشن ارکان ایک مرتبہ پھر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ،اپوزیشن ارکان چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے جمع ہو گئے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ رولز آپ لوگوں کی ذاتی خواہش پر معطل نہیں کئے جا سکتے۔ 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو مائیک دینے کے حوالے سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رائے کو نظر انداز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک کے بھاری جرمانوں میں تبدیلی ! موٹر سائیکل سواروں کو بڑا ریلیف مل گیا