بڑی کمپنی الیکٹرک بائیک بنانے کے لئے میدان میں آگئی

May 07, 2026 | 18:13:PM
بڑی کمپنی الیکٹرک بائیک بنانے کے لئے میدان میں آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر ساز کمپنی بھی الیکٹرک بائیک کے میدان میں کود پڑی۔ ملت ٹریکٹرز الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ 

ملت ٹریکٹرز نے الیکٹرک بائیک بنانے میں اپنی دلچسی کا اظہار پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک خط میں کیا ہے۔ ملت ٹریکٹرز کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بتایا گیا کہ  الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کا پلان  ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔  
ملت ٹریکٹرز نے  بتایا کہ کمپنی پاکستان میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی تیاری کی فزیبلٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ملت ٹریکٹرز  گروپ کی ایک ذیلی کمپنی  ای بائیکس کی پیداوار کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔


ماہرین  کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بائیک کے ماحول پر مثبت اثرات اپنی جگہ ہیں لیکن کنزیومرز کی الیکٹرک بائیکس میں دلچسپی کے حالیہ رجحانات کی بڑی وجہ پٹرول کی قیمت کا آسمان کو چھونا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں ایران جنگ کے زیر اثر مارچ اور اپریل میں بے تحاشا اضافہ ہوا جس کے سبب الیکٹرک بائیکس کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 
 اپریل میں ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ بند ہو جانے اور آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز کی ٹریفک بحال ہو جانے کے بعد بھی کئی ماہ تک پٹرول کی قیمت کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔  

ی ہبھی پڑھیں:  مفاہمت طے پا گئی, آبنائے ہرمز کھلنے کا امکان