یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ریسرچ بورڈ نے 7 نئے سرٹیفکیٹ کورسز کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ نے صحت کے شعبے میں تحقیق، کلینیکل مہارتوں، لیبارٹری معیار اور سائنسی ابلاغ کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے سرٹیفکیٹ کورسز شروع کرنے کی منظوری دے دی،یہ منظوری جمعرات کو وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ کے 225ویں اجلاس میں دی گئی۔
کورسز میں سرٹیفکیٹ اِن کوالٹی مینجمنٹ فار کلینیکل لیبارٹریز اینڈ بلڈ بینکنگ شامل ہے جس کا مقصد تشخیصی لیبارٹریوں اور خون کی منتقلی سے متعلق خدمات میں معیار کو بہتر بنانا اور یکسانیت پیدا کرنا ہے،اس کے علاوہ تحقیقاتی طریقہ کار، کلینیکل ایپیڈیمالوجی، ایویڈنس بیسڈ میڈیسن، کلینیکل ٹرائلز مینجمنٹ، ریسرچ ایتھکس، گرانٹ رائٹنگ اور ٹرانسلیشنل ریسرچ سے متعلق مزید چھ سرٹیفکیٹ کورسز کی بھی منظوری دی گئی۔
منظور شدہ پروگرامز میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور نرسنگ طلبہ کے لیے ریسرچ میتھاڈالوجی اور کلینیکل ایکسپوژر کا سرٹیفکیٹ، الائیڈ ہیلتھ سائنسز طلبہ کے لیے ریسرچ میتھاڈالوجی اور لیبارٹری ریسرچ سکلز، ایڈوانسڈ سرٹیفکیٹ اِن ریسرچ میتھوڈالوجی، بایو اسٹیٹسٹکس، کلینیکل ایپیڈیمالوجی اینڈ ایویڈنس بیسڈ میڈیسن، سرٹیفکیٹ اِن کلینیکل ٹرائلز مینجمنٹ، سرٹیفکیٹ اِن گرانٹ رائٹنگ، ریسرچ کمیونیکیشن، انوویشن اینڈ ٹرانسلیشنل ریسرچ، اور سرٹیفکیٹ اِن ریسرچ ایتھکس اینڈ بایوایتھکس شامل ہیں۔
بورڈ کو بتایا گیا کہ ہر سرٹیفکیٹ پروگرام کے لیے سینئر اساتذہ اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین پر مشتمل نصاب سازی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ پروگرامز کو بین الاقوامی تعلیمی معیار اور جدید تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔ یہ کمیٹیاں کورس سٹرکچر، لرننگ آؤٹ کمز، تدریسی حکمت عملی اور امتحانی نظام مرتب کریں گی۔ کورسز کا دورانیہ چھ ماہ ہوگا۔
اجلاس میں پیڈیاٹرک سرجری، اینستھیزیا، پیڈیاٹرکس، ریڈیالوجی اور کمیونٹی میڈیسن سمیت مختلف شعبوں کے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے تھیسز ایویلیوایشن رپورٹس کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس، ایم فل اور ایم ایچ پی ای سکالرز کے تحقیقی خاکوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی