تمام پروگرام معطل،حکومت نے طلبا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں  

May 07, 2025 | 20:44:PM
تمام پروگرام معطل،حکومت نے طلبا سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھارت کے جنگی جنون کے پیش نظر ہر قسم کے پروگرام معطل کر کے شہری دفاع کی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

  محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تمام سرکاری و نجی سکری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے پروگرام معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ جنگی صورت حال میں کسی  سکول میں سپورٹس اور دیگر فنکشن نہیں ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے سکولوں کے طلبا کو شہری دفاع (سول ڈیفنس) کی تربیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے تیاریاں فوری شروع کرنے کا حکم بھی دیا،محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگے یا نہیں، وزیر اطلاعات نے بتا دیا