پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی یا نہیں، وزیر اطلاعات نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے آگاہ کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر پیغام جاری کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ پنجاب میں تمام سکولز اور کالجز معمول کے مطابق کھلیں گے، تمام تر تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ کل سے تمام امتحان شیڈول کے مطابق ہونگے۔
اس سے پہلے ایک نوٹیفکیشن زیر گردش تھا جس میں پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں 10 مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم وہ جعلی اور ایڈٹ شدہ نوٹیفکیشن تھا۔
ادھر سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے تمام سکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پنجاب بھر کے تمام نجی اور سرکاری سکو ل اوپن ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت کے باعث تمام سرکاری و نجی سکول بند