فرح خان کا کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطاتارڑ کو لیگل نوٹس

May 07, 2022 | 22:16:PM
فرح خان، کرپشن، الزامات، عطا تارڑ، لیگل نوٹس بھیج دیا،
کیپشن: فرح خان (فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )فرح خان نے کرپشن سمیت دیگر الزامات پر عطاتارڑ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے پریس کانفرنس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ،عطاتارڑ کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی،جس پر وہ 7 دن میں معافی مانگیں ، نوٹس میں کہاگیاہے کہ معافی نہ مانگنے پر 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح خان پر کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دانیہ شاہ کے 11 کروڑ روپے حق مہر دعویٰ پر عامر لیاقت نے نکاح نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا