دانیہ شاہ کے 11 کروڑ روپے حق مہر دعویٰ پر عامر لیاقت نے نکاح نامہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

May 07, 2022 | 21:51:PM
دانیہ شاہ، 11 کروڑ روپے حق مہر، دعویٰ، عامر لیاقت، نکاح نامہ، شیئر کردیا،
کیپشن: عامر لیاقت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دانیہ شاہ کی جانب سے 11 کروڑ روپے حق مہر کے دعویٰ پر عامر لیاقت نے نکاح نامہ کی کاپیاں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے طلاق کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا،عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے۔
دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے، عدالت ایک لاکھ روپے خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔


عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے 11 کروڑ روپے حق مہر کے دعویٰ پر نکاح نامے کی کاپیاں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں،عامر لیاقت نے نکاح نامے کی کاپیاں شیئر کرتے ہوئے کہاکہ گیارہ کروڑ روپے حق مہر کی حقیقت ۔
انہوں نے کہاکہ یا االلہ ان کاذبوں کو معاف نہ فرمانا یہ نکاح جیسے بندھن کی شرائط میں نکاح سے قبل پڑھی جانے والی آیت کے جزو کی توہین کررہے ہیں( معاذ اللہ) سیدھی اور سچی بات کیا کرو!! مہر لکھا ہے دو لاکھ پچاس ہزار جو تمام بیویوں کا یکساں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اہم خبر