اظہر علی نے سنچری سکور کرکے انوکھا ریکارڈ بنالیا

May 07, 2021 | 22:19:PM
اظہر علی نے سنچری سکور کرکے انوکھا ریکارڈ بنالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )زمبابوے کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد اظہر علی ایسے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2014 سے 2021 تک ہر سال میں سنچری سکور کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس کے علاوہ یہ اعزاز نیوز ی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کے پاس ہے۔اظہر علی نے آج زمبابوے کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 18 سنچریاںسکور کرچکے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں کرنے والوں میں اظہر علی کا پانچواں نمبر ہے۔اس لسٹ میں یونس خان پہلے،انضمام الحق دوسرے،جاوید میانداد تیسرے اور محمد یوسف چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی فاسٹ باؤلر تابش خان نے ریکارڈ قائم کردیا