قومی فاسٹ باؤلر تابش خان نے ریکارڈ قائم کردیا

May 07, 2021 | 21:28:PM
قومی فاسٹ باؤلر تابش خان نے ریکارڈ قائم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تابش خان سب سے زیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیل کر ٹیسٹ ڈبییو کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
تابش خان نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 137 فرسٹ کلاس میچز کے بعد کیا جس میں انہوں نے 598 وکٹیں حاصل کی ہیں۔پاکستان کی جانب سے خالد عباداللہ نے 218 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد اپنا ٹیسٹ میچ ڈیبیو کیا تھا۔اس لسٹ میں ظہور الٰہی تیسرے،یاسرعرفات چوتھے اور عابد علی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔


بڑی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تابش خان کا تیسرا نمبر ہے انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 36 سال سے زائد کی عمر میں کیا ہے۔اس لسٹ میں میران بخش پہلے، عامر الٰہی دوسرے اور گل محمد چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔تابش خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 245ویں کھلاڑی ہیں۔ٹیسٹ کیپ وصول کرنے کے بعد انکا کہنا تھا کہ’میں اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کسی بھی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک نمائندگی کرے۔‘ تابش خان کو ٹیسٹ کیپ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نے پہنائی۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: اظہراور عابدعلی کی سنچریاں، پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر265 رنز بنا لئے