مریدکے : مکان میں آگ لگ گئی۔۔2 بچیاں جھلس کر جاں بحق

May 07, 2021 | 10:10:AM
 مریدکے : مکان میں آگ لگ گئی۔۔2 بچیاں جھلس کر جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مریدکے میں 2 مختلف مقامات پر آگ لگنے سے 2 بچیاں جاں بحق اور 2 مزدور جھلس گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا جہاں نجی بینک کے قریب 2 منزلہ مکان کی بالائی منزل میں آگ لگی جس سے 2 بہنیں ایک سالہ زویا اور 3سالہ فضا جھلس کرجاں بحق ہو گئیں۔بچیوں کےوالد فیاض نے الزام لگایا کہ مخالفین سلامت وغیرہ نےان کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے  اور اسی جھگڑے پر انہوں نےان کے گھر کو آگ لگا دی۔آتشزدگی کا دوسرا واقعہ نارووال روڑ پرغیرقانونی آئل ریفائنری میں پیش آیا جس نے زیر زمین ہیوی آئل ٹینک کو لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے 2 مزدور جھلس گئے،جنہیں میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں: ہوشیار۔۔۔1 ٹن وزنی چینی راکٹ بے قابو ۔۔ کہاں گرے گا، کچھ پتہ نہیں