ہمیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے

Mar 07, 2026 | 23:07:PM
 ہمیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ خطے میں تیل کا ایک بڑا بحران پیدا ہوا ہے۔  اس بحران سے نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔

احسن اقبال  نے کہا،  مالی سال 2025-26 کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ہے۔  حکومت کے شروع کیے گئے اصلاحاتی اقدامات کے سفر میں روز بہ روز بہتری دیکھی جا رہی ہے۔  ہمارے معاشی اشارے مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ 

احسن اقبال نے کہا  آنے والے دنوں میں ہی واضح ہو گا کہ تیل کی قیمت چند ماہ میں کس حد تک بڑھتی ہے۔  جہاں تک ممکن ہو ایک خاندان  دو یا تین گاڑیوں کے بجائے صرف ایک گاڑی کا استعمال کرے۔   پاکستان کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

احسن اقبال نے کہا،  مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال  اندرونی مہنگائی کے لیے خطرہ ہے۔ قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں سے ضروری اشیاء کی مستحکم سپلائی برقرار رہی۔ جولائی تا فروری 26-2025 میں اوسط مہنگائی 5.5 فیصد رہی۔ پچھلے سال 5.9فیصد تھی، جبکہ فروری 2026 میں مہنگائی 7.0 فیصد  ریکارڈ کی گئی  تھی۔
 احسن اقبال  نے بتایا، جولائی تا فروری  585 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔  403 ارب روپے کی فنڈنگ منظور کی گئی۔ جس سے ترقیاتی منصوبوں کے عملدرآمد میں مستحکم پیش رفت ظاہر ہوتی ہے۔ ملک میں پی ایس ڈی پی کے تحت تسلی بخش کام جاری ہیں۔ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل ہوں۔ جولائی تا فروری 26-2025 میں پی ایس ڈی پی کی استعمال کی شرح 36 فیصد  رہی۔