وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت 

Mar 07, 2026 | 21:09:PM
وزیرداخلہ محسن نقوی کی وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا بازار میں پولیس پٹرولنگ گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت  کی ہے اور دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس  کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا  کی۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ کے پی کے پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:خطے میں سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں مل رہا ہے؟  پاکستان کا کونسا نمبر؟جانیے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: