بھارت اور بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کتنی ہے؟

Mar 07, 2026 | 20:47:PM
بھارت اور بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کتنی ہے؟
کیپشن: پیٹرول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 321 روپے 17 پیسے ہوگئی۔

 خطے میں اس وقت سب سے سستا پیٹرول بھارت میں فی لیٹر 110 روپے مل رہا ہے جبکہ بنگلادیش میں 116 ٹکے  فی لیٹر پیٹرول کی قیمت ہے۔

سری لنکا میں بھی پیٹرول 293 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر یہاں قیمتیں بڑھانا پڑیں، عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں55 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹر سٹی کرایوں میں من مانا اضافہ ، لاہور سے دیگر شہروں کا کرایہ کتنا ہوگیا؟تفصیلات جانیے