انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2روز کی توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ویزا فراڈ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2روز کی توسیع کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ویزا فراڈ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی،ملزم احمد ندیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیاگیا،ایف آئی اے تفتیشی افسر کی جانب سے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم تین مختلف بینک اکاؤنٹس آپریٹ کررہاتھا، ملزم کے مطابق تین اکاؤنٹس میں سے ایک بینک اکاؤنٹ والد ندیم احمد آپریٹ کررہاتھا، ملزم احمد ندیم کے مطابق اس کا باپ گریڈ19 کا سابق سرکاری ملازم ہے جو فی الحال ویزا سے متعلق سروسز دیتاہے،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم غلط بیانی اور تفتیش میں عدم تعاون بھی کررہاہے،
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم احمدندیم کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 60لاکھ روپے موصول ہوئےتھے، ملزم احمد ندیم اپنے والد ندیم احمد کو ذمہ دار ٹھہرا رہاہے۔
عدالت نے ملزم احمد ندیم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز مزید توسیع کردی گئی اور 9مارچ کو عدالت دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔
یاد رہے کہ ملزم احمدندیم پر برطانیہ کے ویزا لگانے کی آڑ میں 88 لاکھ روپے فراڈ کرکے انسانی اسمگلنگ کرنے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے درد سر بن گیا ، بچت کیلئے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا