پٹرول کی بچت کیلئے آن لائن اجلاس، ورک فرام ہوم، آن لائن کلاسز کی تجاویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) پنجاب میں پٹرول بچت کے لیے اہم اقدامات کی تجویز، محکمہ توانائی پنجاب کی جانب سے سفارشات حکومت کو پیش کر دی گئیں، اجلاس کے دوران سرکاری میٹنگز آن لائن کرنے اور ورک فرام ہوم کی سفارش کی گئی، یونیورسٹیوں اور کالجوں میں آن لائن کلاسز کرانے کی تجویز دی گئی۔
دوران اجلاس سکولوں اور اکیڈمیوں میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی سفارش کی گئی، عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔
اورنج لائن اور میٹرو بس سروس کی فریکوئنسی بڑھانے کی تجویز دی گئی، صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد سٹریٹ لائٹس متبادل موڈ پر چلانے کی سفارش کی گئی۔
ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈی بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے کی تجویز دی گئی،عمارتوں کی تزئینی لائٹس بند کر کے توانائی بچت کی حکمت عملی بنائی گئی، عیدالفطر تک کا مکمل پلان کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :8پاکستانی عہدیدار عالمی ٹینس کمیٹیوں کا حصہ