جمال شاہ نے فریال گوہر سے شادی ختم ہونے پر پچھتاوے کااظہارکردیا

 فریال مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا

Mar 07, 2026 | 11:04:AM
  جمال شاہ نے فریال گوہر سے شادی ختم ہونے پر پچھتاوے کااظہارکردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صف اوّل کے اداکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ نے فریال گوہر سے شادی ختم ہونے پر پچھتاوے کااظہارکردیا۔
 جمال شاہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،اس دوران انہوں نے فریال گوہرسے  اپنی طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس معاملے پر آج بھی افسوس ہے۔
وراسٹائل اداکار نے اس موقع پرکہاکہ فریال گوہرکے ساتھ  میری پہلی شادی کو عوام اور قریبی حلقوں نے بہت پسند کیا تھا اور لوگوں کو ہماری جوڑی بھی بے حد پسند تھی،اس لیے طلاق کی خبر سب کے لیے مایوس کن ثابت ہوئی۔


جمال شاہ نے کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جبکہ میرا مزاج خاصا جذباتی اور غیر متوازن تھا، اسی وجہ سے ہم دونوں کا رشتہ زیادہ دیر چل نہ چل سکا۔

 یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار علی ظفر نے نعتیہ کلام ’’سوہنا نبیؐ‘‘ جاری کر دیا
جمال شاہ نے اس موقع پر یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ وقت میری زندگی کا ایک مشکل دور تھا۔