سنجے دت نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کا انکشاف کر دیا  

Mar 07, 2023 | 13:22:PM
بالی ووڈ کی مقبول ترین کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 میں سپر اسٹار سنجے دت کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے ، جس کی خود اداکار نے بھی تصدیق کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی مقبول ترین  کامیڈی فلم  ہیرا پھیری 3 میں سپر اسٹار سنجے دت کو بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے ، جس کی خود اداکار نے بھی تصدیق کر دی۔

فلم ’ہیرا پھیری‘ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی ۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرا پھیری 3 کا آغاز سیکوئل ’پھر ہیرا پھیری‘ کے آخری سین سے ہو گا، یہاں سے کہانی شروع ہو گی اور تینوں مرکزی کرداروں کو اسلحہ اور مافیا کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں دکھایا جائے گا۔

مزید پرھیں: شاہ رخ ، سلمان اور امیتابھ بچن اپنے گارڈز کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں

واضح رہےکہ فلم کے پہلے دونوں حصوں کی طرح تیسرے میں بھی اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی  مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔