شاہ رخ ، سلمان اور امیتابھ بچن اپنے گارڈز کو کتنی تنخواہیں دیتے ہیں

Mar 06, 2023 | 08:16:AM
شاہ رخ خان، سلمان خان اور امتیابھ بچن سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شاہ رخ خان، سلمان خان اور امتیابھ بچن سمیت کئی بالی ووڈ اسٹارز کے باڈی گارڈز ملٹی نیشنل کمپنیوں کے منیجرز سے بھی زیادہ تنخواہ لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں باڈی گارڈ کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والے اداکار شاہ رخ خان ہیں جو اپنے محافظ روی سنگھ کو ماہانہ 20 لاکھ روپے (سالانہ ڈھائی کروڑ روپے) تنخواہ دیتے ہیں۔

دریا دل شاہ رخ خان اپنی منیجر پوجا ددلانی کو بھی اچھی تنخواہ دیتے ہیں جو غالباً 7 کروڑ سالانہ ہے۔ جس کا اندازہ اس وقت ہوا تھا جب پوجا دلانی نے اپنے پرتعیش اپارٹمنٹ کی تصاویر جاری کی گئی تھیں۔

شاہ رخ خان کی طرح عامر خان اور سلمان خان بھی اپنے اپنے باڈی گارڈز کو تگڑی تنخواہ دیتے ہیں جو 16 لاکھ روپے ماہانہ ہے جب کہ امیتابھ بچن اپنے باڈی گارڈ جتیندر شندے کو بارہ لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔

اسی طرح اکشے کمار اپنے باڈی گارڈ شریاس کو 10 لاکھ ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔

ملازمین کو تنخواہوں کے حوالے سے کرینہ کپور بھی کافی خبروں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹوں کی دیکھ بھال کرنے والی آیا کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ ادا کرتی ہیں اور اوور ٹائم بھی دیتی ہیں۔